۔ ویڈیو اور تصاویر جاری ،اینڈوسکوپی کیمرے سے کارکنوں کی ویڈیو جاری
اترکاشی، 21 نومبر (ہ س)۔ سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 کارکنوں کے حوالے سے منگل کو اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ اس سے متعلق تصویروں اور ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ یمونوتری ہائی وے پر سلکیارا سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے ورکرز تک پہنچائے گئے اینڈو سکوپی فلیکسی کیمرے کے ذریعے سب سے بات چیت کی۔ اس کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کیں۔
نو دن کے بعد پیر کے روز ریسکیو ٹیم کو سلکیارا ٹنل میں دو خاص کامیابیاں ملی ہیں۔ جہاں سرنگ میں پھنسے مزدوروں کے لیے سیکنڈری لائف لائن 6 انچ کا پائپ عبور کرنے میں کامیاب رہا، وہیں نو روز بعد پہلی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام مزدور محفوظ ہیں۔
پیر کی رات 6 انچ کا پائپ ٹوٹنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے ٹنل کے اندر پائپ کے ذریعے اینڈوسکوپک فلیکسی کیمرہ ڈالا۔ اس کیمرے سے ٹنل کے اندر ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کی تصاویر بھی لی جائیں گی۔ ویڈیو میں کارکنان کو واکی ٹاکی کے ذریعے بات کرتے بھی دیکھا گیا۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ تمام لوگوں کو جلد ہی بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ کارکنوں اور اہل خانہ سے صبر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں جنگی بنیادوں پر بچاو کا کام کر رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ بچاو کے کام میں لگی ٹیم نے پیر کی رات 6 انچ کے پائپ کے ذریعے پکا ہوا غذائیت سے بھرپور کھانا بھیجنے کے بعد منگل کی صبح ایک اور بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے سرنگ میں پھنسے مزدوروں تک اینڈو اسکوپی کیمرے بھیج کر ان کے اہل خانہ سے بات کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پوری جانفشانی سے بچاو¿ کے کام میں مصروف ہے اور جلد ہی تمام کارکنوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن کارکنوں کے اہل خانہ موقع پر نہیں پہنچے، ان کارکنوں کی خیریت سے متعلق معلومات ان تک پہنچائی جائیں۔ اس کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بھیجی جائیں گی تاکہ اہل خانہ کا حوصلہ برقرار رہے۔
ہندوستھان سماچار
