بنگائیگاوں میں ٹرین حادثے میں ماں اور بیٹی سمیت تین کی موت
بنگائیگاوں (آسام)، 14 دسمبر (ہ س)۔ بنگائیگاوں میں ٹرین حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے آج بتایا کہ یہ حادثہ بنگائیگاوں کے قریب کجیا ندی کے پل پر پیش آیا۔
تینوں مہلوکین ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جاتے ہیں۔ بنگلورو ایکسپریس کی زد میں آکر تینوں کی موت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں۔ مرنے والی خاتون کی شناخت کلپنا برمن اور اس کی بیٹی کی شناخت پریا برمن کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم ایک اور متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
