نئی دہلی، یکم دسمبر (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے آج لوک سبھا میں تین بل پیش کئے۔ ان میں منی پور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (دوسری ترمیم) بل، 2025، سینٹرل ایکسائز (ترمیمی) بل، 2025، اور ہیلتھ سیکیورٹی نیشنل سیکیورٹی سیس بل، 2025 شامل ہیں۔
تاہم، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے نے ان بلوں کی مخالفت کی۔ منی پور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (دوسری ترمیم) بل، 2025 کا مقصد ریاست میں جی ایس ٹی نظام کو ہموار کرنا ہے۔ سنٹرل ایکسائز (ترمیمی) بل، 2025 کا مقصد ایکسائز ڈیوٹی میں اصلاحات اور ایڈجسٹمنٹ کرنا ہے۔ مزید برآں، ہیلتھ سیکیورٹی نیشنل سیکیورٹی سیس بل، 2025، قانونی طور پر صحت کی حفاظت اور قومی سلامتی کے لیے سیس عائد کرنے کے قابل بنائے گا۔
—————
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی
