• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > فوج کے اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ یونٹ کا”جاسوس” میجر برخاست
National

فوج کے اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ یونٹ کا”جاسوس” میجر برخاست

CliQ INDIA
Last updated: November 1, 2023 1:20 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

فوج کے اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ یونٹ کا’’جاسوس‘‘ میجر برخاست

۔ ایک کرنل اور بریگیڈیئر سمیت چار فوجی افسران کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے

۔ برخاست میجر کے ذریعے بھارت کے ایٹمی پروگرام کے لیک ہونے کا تھا خطرہ

نئی دہلی، یکم نومبر ۔ ہندوستانی مسلح افواج کی سپریم کمانڈر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک فوجی میجر کو برخاست کر دیا ہے۔ اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ (ایس ایف سی) یونٹ میں تعینات میجر کے خلاف مارچ 2022 سے تحقیقات جاری تھیں۔ اسی جاسوسی کیس میں ایک کرنل اور بریگیڈیئر سمیت چار اعلیٰ فوجی افسران کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔

برخاست میجر پر الزام ہے کہ اس نے شمالی ہندوستان میں ایس ایف سی یونٹ میں اپنی پوسٹنگ کے دوران اپنے موبائل پر ’’پٹیالہ پیگ‘‘ کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا اور اس کے ذریعے اس نے ایک پاکستانی ایجنٹ کو اہم ڈیٹا لیک کیا۔ ایک ایل ٹی کرنل، بریگیڈیئر اور دو دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی اسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ تھے۔ اسی لیے انہیں 2022 میں ہی معطل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایس ایف سی یونٹ میں تعینات بھارتی فوج کے ایک میجر کے خلاف پاکستانی ایجنٹ سے رابطے کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی تھیں۔

ہندوستانی فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ہی ملک کے جوہری ہتھیاروں کا انتظام کرتی ہے، اس لیے 2022 سے تحقیقات کی زد میں آنے والے میجر کے ذریعے ہندوستان کے جوہری پروگرام کے لیک ہونے کا بھی خطرہ تھا۔ میجر پر الزام تھا کہ اس نے فوجی قوانین کے برعکس اپنے الیکٹرانک ڈیوائس میں خفیہ دستاویزات رکھی تھیں۔ قومی سلامتی کے ساتھ معاہدے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لیے حکام کا ایک بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ میجر نے خفیہ دستاویز کی کاپی اپنے الیکٹرانک آلات پر رکھی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا چیٹ کے ذریعے ایک پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹر سے بھی رابطے میں تھا۔

صدر جمہوریہ نے آرمی ایکٹ 1950 کے سیکشن 18 کے ذریعے دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 310 اور اس سلسلے میں قابل دیگر حاصل تمام اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میجر کی خدمات کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا۔

You Might Also Like

مغربی بنگال ووٹر لسٹ حذف تنازعہ 2026 کے انتخابات سے پہلے انتخابی اخلاقیات اور جمہوری نمائندگی پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے
الیکشن کمیشن کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر کی تصدیق کی مہم، درست اور شفاف انتخابی فہرستوں کو یقینی بنانے کا مقصد
وزیر اعظم مودی نے جاری سیاسی پیچیدگیوں کے درمیان جموں و کشمیر میں ترقی کو اجاگر کیا۔
پونے: دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد ہلاک، 5 زخمی
راجستھان اسمبلی انتخابات: مرکزی رہنما باغیوں اور آزاد امیدواروں کو منانے میں مصروف

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article آر آر سوین نے 17ویں جموں و کشمیر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا
Next Article آئی ایس ایل: اڈیشہ نے بنگلورو ایف سی کے خلاف شاندار واپسی کی اورمیچ جیت لیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?