نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ آج مسوری میں، لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 4 اپریل ۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج (جمعہ) اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون اور مشہور پہاڑی مقام مسوری کا دورہ کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق، دھنکھڑ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن مسوری میں آئی اے ایس فیز-I (2023 بیچ) کے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس دوران وہ اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران سے بھی بات چیت کریں گے۔
