نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پرکاش پرو پر آج (بدھ) صبح ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم مودی نے دسویں گرو گووند سنگھ کے پرکاش پرو پرانہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تیاگ اور قربانی سے آج بھی اہل وطن متاثر ہوتے ہیں۔
گرو گووند سنگھ کے ایک نعرے ’’سورا سو پہچانئے جو لرے دین کے ہیت، پُرجا- پُرجا کٹ مرے، کبھی نہ چھاڑے کھیت‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے ایک خطاب کو بھی پیغام میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گرو گووند سنگھ اور ماتا گجری کے چاروں صاحبزادوں نے اس ملک اور مذہب کے لیے جو قربانیاں دی ہیں اس جیسی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
وزیر اعظم نے کہا، ’’گرو گووند سنگھ مشرقی ہندوستان کے پٹنہ صاحب میں پیدا ہوئے تھے۔ ہندوستان کا شمال مغربی علاقہ ان کا عمل کا علاقہ تھا اور وہ مہاراشٹر کے ناندیڑ میں قربان ہوئے۔ ملک کو ایک دھاگے میں پرونے والے مہان بلیدانی (عظیم قربانی دینے والے) اور محب وطن گرو گووند سنگھ کو میں بار بار یاد کرتا ہوں۔ ان کو یاد کرنے سے ہی ہم توانائی سے بھر جاتے ہیں۔‘‘
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
