اجودھیا، 24 جنوری (ہ س) مریدا پرشوتم بھگوان شری رام کی مورتی کی پران پرتیشٹھا کے بعد بدھ کو رام للا کے درشن کا دوسرا دن ہے۔ رام مندر کے باہر عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع ہے۔ بدھ کی شام تک تقریباً چار لاکھ عقیدت مندوں نے رام للا کے درشن کیے تھے۔ منگل کو کل پانچ لاکھ عقیدت مندوں نے درشن کیا تھا ۔
رام للا کے درشن کے لیے اجودھیا میں مسلسل دوسرے دن بھیڑ جمع ہے۔ تاہم آج مندر میں درشن کے انتظامات بہتر تھے۔ مندر رام بھکتوں کے لیے صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا۔ صرف آرتی اور بھوگ کے دوران درشن پر پابندی ہوگی۔ دیگر ممالک سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے عقیدت مند اجودھیا پہنچ رہے ہیں۔ انتظامیہ پوری طرح تیار نظر آتی ہے۔
شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے مطابق اجودھیا آنے والے رام بھکتوں کو صبح 6.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور آرتی کے بعد رات 9 بجے تک رام للا کے درشن کروائے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
