نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ بی جے پی آج سے انتخابی مہم میں ’وال رائٹنگ‘ شروع کرے گی۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل میں یہ جانکاری دی ہے۔
بی جے پی نے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے”قومی صدر جے پی نڈا نئی دہلی میں ’لوک سبھا انتخابات ۔ 2024کے لئے وال رائٹنگ‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے “۔ اس کی شروعات دوپہر 12بجے مہیر چند مارکیٹ(لودھی نگر) سے ہوگی ۔
ہندوستھان سماچار
