• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > بھارت- سری لنکا شراکت داری دوطرفہ تعلقات کے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک ہے: وزیر اعظم مودی
National

بھارت- سری لنکا شراکت داری دوطرفہ تعلقات کے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک ہے: وزیر اعظم مودی

CliQ INDIA
Last updated: October 14, 2023 12:49 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ترقی کے لیے شراکت داریبھارت- سری لنکا دو طرفہ تعلقات کے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ناگاپٹنم (بھارت) اور کانکیسنتھورائی (سری لنکا) کے درمیان فیری خدمات کے آغاز کے موقع پر خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں اور ناگاپٹنم اور کانکیسنتھورائی کے درمیان فیری سروس کا آغاز تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہندوستان اپنے لوگوں کے باہمی فائدے کے لیے اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔“

وزیر اعظم مودی نے شراکت داری کو دونوں ملکوں کی ترقی کا ایک طاقتور ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ ہمارا وژن سب کو ترقی فراہم کرنا ہے، کسی کو پیچھے نہیں چھوڑ نا ہے ۔ سری لنکا میں ہندوستانی امداد سے نافذ کیے گئے پروجیکٹوں نے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی صوبے میں رہائش، پانی، صحت اور ذریعہ معاش سے متعلق کئی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اور کانکیسنتھورائی ہاربر کی اپ گریڈیشن کے لیے تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا،”خواہ وہ شمال سے جنوب کو ملانے والی ریلوے لائنوں کی بحالی ہو؛ باوقار جافنا ثقافتی مرکز کی تعمیر؛ سری لنکا بھر میں ہنگامی ایمبولینس سروس شروع کرنا؛ یاڈک اویا ملٹی کے اسپیشلٹی -اسپتال میں، ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے وژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔“

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ثقافت، تجارت اور تہذیب کی مشترکہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قدیم تمل ادب میں ناگاپٹنم اور آس پاس کے شہر سری لنکا سمیت کئی ممالک کے ساتھ سمندری تجارت کے لیے جانے جاتے ہیں اور پومپوہار کی تاریخی بندرگاہ کاذکر ایک مرکز کے طور پر کیا جا تا ہے ۔ انہوں نے سنگم دور کے ادب جیسے پٹیناپلائی اور منیمیکلائی کے بارے میں بھی بات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کشتیوں اور جہازوں کی نقل و حرکت کو بیان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کے گیت ‘سندھو ندھیئن مسائی’ کو بھی یاد کیا، جس میں ہندوستان اور سری لنکا کو جوڑنے والے پل کا ذکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیری سروس ان تمام تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو زندہ کرتی ہے۔

صدر وکرما سنگھے کے حالیہ دورے پر وزیر اعظم نے کہا کہ کنیکٹیویٹی کے مرکزی موضوع کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے لیے وژن دستاویز کو مشترکہ طور پر اپنایا گیا ہے۔ مودی نے کہا، ”کنیکٹیویٹی کا مطلب صرف دو شہروں کو قریب لانا نہیں ہے۔ یہ ہمارے ممالک کو قریب ، ہمارے لوگوں کو قریب اور ہمارے دلوں کو قریب لاتا ہے۔“ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کنیکٹیویٹی تجارت، سیاحت اور عوام کے درمیان روابط کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔

حال ہی میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس میں اپنائے گئے بھارت کے وسودھیو کٹمبکم کے بارے میں روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نقطہ نظر کا حصہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے اشتراک کو ترجیح دینا ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

آندھرا پردیش میں ٹرین حادثے میں 14 ہلاک، 113 زخمی، راحت اور بچاو کام جاری
روایت کا تحفظ: گلال گوٹا، جے پور کا ورثہ
کانگریس ہماچل میں لوک سبھا انتخابات کیلئے تیار، جلد ہی امیدواروں کا اعلان کرنے کا دعویٰ
جیٹ فیول مہنگا: آکاسا ایئر 15 مارچ سے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر فیول سرچارج لگائے گی
جنجگیر چمپا میں شادی سے واپس آنے والی کار کو ٹرک نے ماری ٹکر، دولہا دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article آپریشن اجے کی جے جے کار، اسرائیل سے 235 ہندوستانیوں کو لے کر طیارہ دہلی پہنچا
Next Article مشترکہ آپریشن میں امپھال ویسٹ سے بھاری مقدار میں ہتھیار ضبط
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?