• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > سابق ڈی جی پی پنجاب اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایڈووکیٹ کی ہلاکت کا مقدمہ درج
National

سابق ڈی جی پی پنجاب اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایڈووکیٹ کی ہلاکت کا مقدمہ درج

CliQ INDIA
Last updated: October 22, 2025 6:35 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

چنڈی گڑھ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ پنچکولہ پولیس نے پنجاب کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، ان کی اہلیہ، بیٹی اور بہو کے خلاف اپنے بیٹے کے قتل اور قتل کی سازش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پنچکولہ پولیس نے ایڈوکیٹ عقیل اختر کی موت کے بعد ایک خودکشی نوٹ اور برآمد ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی۔ یہ پورا معاملہ ایک اعلیٰ خاندان کے اندر ناجائز تعلقات سے جڑا ہوا ہے۔

دراصل پنجاب کے سابق ڈی جی پی محمد مصطفیٰ کے بیٹے عقیل اختر کا 16 اکتوبر کی رات پنچکولہ میں انتقال ہو گیا تھا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں لواحقین نے کہا کہ عقیل (35) نے کچھ دوائیاں کھا لی تھیں۔ گھر والوں نے اسے بے ہوش پایا۔ اس کے بعد اسے علاج کے لیے سیکٹر 6 کے سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ موت کے بعد ان کی لاش کو ہریانہ کے سیکٹر 6 کے پنچکولہ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ 17 اکتوبر کی صبح اہل خانہ عقیل کی لاش کو لے کر اتر پردیش کے سہارنپور گئے، جہاں نماز جنازہ کے بعد اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس کے بعد عقیل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے گھر والے اسے قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ عقیل کی موت کے حوالے سے ملیرکوٹلہ میں اس کے پڑوسی شمس الدین نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عقیل کی بیوی اور والد کے درمیان ناجائز تعلقات تھے جس میں رضیہ سلطانہ بھی ملوث تھی۔ عقیل نے 27 اگست کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ 16 منٹ، 11 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں عقیل یہ کہتے ہوئے شروع کرتے ہیں، آج 27 اگست ہے، میں یہ ویڈیو صرف اپنے ریکارڈ رکھنے کے لیے شوٹ کر رہا ہوں۔ مجھے اپنے والد اور بیوی کے افیئر کا ڈیڑھ سال پہلے پتہ چلا، مجھے اس کے بارے میں پہلے ہی معلوم ہونا چاہیے تھا، تاہم، 2018 میں، ان کی شادی کے ایک سال بعد، میں نے کمرے میں رنگے پاتھوں پکڑلیا تھا لیکن وہ بھاگ گیا۔

شمس الدین کی طرف سے پنچکولہ پولیس کمشنر کو جمع کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر، پنچکولہ ایم ڈی سی پولیس اسٹیشن نے اب محمد مصطفی، ان کی اہلیہ، سابق وزیر رضیہ سلطانہ، بہو اور بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حالانکہ پنچکولہ پولیس کی طرف سے جاری تحریری پریس نوٹ میں کسی کا نام نہیں بتایا گیا ہے، تاہم پولیس نے سابق ڈی جی پی اور دیگر کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ پنچکولہ کے ڈی سی پی سریشٹی گپتا نے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اے سی پی رینک کے افسر کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے تاکہ منصفانہ، شفاف اور ثبوت پر مبنی تحقیقات کی جا سکیں۔ ایس آئی ٹی کیس کے ہر پہلو کی مکمل جانچ کرے گی۔ پنچکولہ پولیس نے کہا کہ تفتیش غیر جانبداری اور کھلے ذہن کے ساتھ کی جائے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا اور کسی بے قصور کے ساتھ ظلم نہیں ہوگا۔

—————

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

You Might Also Like

سپریم کورٹ نے ممتا بنرجی سے حذف شدہ ووٹوں اور بھاجپا کی فتح کے فرق پر نئی اپیل دائر کرنے کو کہا
راجیہ سبھا میں تنزلی کے بعد راگھو چڈھا اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اختلافات گہرے، پارٹی میں لفظی جنگ تیز
ایسٹیٹ بینک آف انڈیا 28 اپریل کو ای-کبر پلیٹ فارم کے ذریعے 14،500 کروڑ روپے کے ریاستی حکومت کی سیکورٹیز کی نیلامی کرے گا
جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے پارٹی صدر للن سنگھ کے استعفیٰ کی خبروں کو مسترد کیا۔
بی ایس پی لوک سبھا انتخابات میں دوسری پارٹیوں سے سمجھوتہ نہیں کرے گی: مایاوتی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بکرا ندی میں ڈوبنے سے تین بچیوں کی موت ، ایک کی تلاش جاری
Next Article پنجاب ایف سی نے سمیر زیلجکووک کو سیزن کے اپنے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر سائن کیا۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?