۔ بینک، ریلوے، انشورنس اور دفاعی ملازمین کی تنظیموں نے تعاون کا یقین دلایا
چنڈی گڑھ، 18 اکتوبر ۔ ملازمین کی تنظیموں نے اولڈ پنشن سسٹم (او پی ایس) کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 3 نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ریلی میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں کے ملازمین شرکت کریں گے۔
آل انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر سبھاش لامبا اور جنرل سکریٹری اے سری کمار نے بدھ کو چنڈی گڑھ میں بتایا کہ ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، راجستھان اور چنڈی گڑھ کے ملازمین کی بڑی تعداد انتباہی ریلی میں شرکت کرے گی۔ یہ وارننگ ریلی آل انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن، کنفیڈریشن آف سینٹرل گورنمنٹ ایمپلائز اینڈ ورکرز، اسکول ٹیچر فیڈریشن آف انڈیا اور آل انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ پنشنرز فیڈریشن نے مشترکہ طور پر بلائی ہے۔
بینک، ریلوے، انشورنس اور دفاعی ملازمین کی تنظیموں نے بھی ملازمین کی ریلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سبھاش لامبا اور جنرل سکریٹری اے شری کمار نے کہا کہ 16 اکتوبر سے ملک بھر کی تمام ریاستوں میں رچ ٹو ان ریچ مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 9 اگست سے 15 اکتوبر تک تمام ریاستوں میں ملازمین کو یکجا کرنے کے لئے گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں اس کو ملازمین کی جانب سے زبردست تعاون ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین اور پنشنروں کے 18 ماہ کے ڈی اے/ڈی آر بھی جاری نہیں کر رہی جو کہ کورونا وبا کے دوران منجمد کر دیے گئے تھے۔ پبلک سیکٹر کو مضبوط کرنے کے بجائے پرائیویٹ ہاتھوں میں دیا جا رہا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں اور سرکاری کمپنیوں میں 60 لاکھ سے زیادہ خالی آسامیوں کو مستقل بھرتی کے ذریعے پُر کرنے کے بجائے حکومت چار سال تک آؤٹ سورس، کنٹریکٹ اور اگنیور جیسی بھرتی کرکے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے مفادات سے کھیل رہی ہے۔
سلام
