امت شاہ آج سے مدھیہ پردیش کے تین روزہ دورے پر
بھوپال، 28 اکتوبر ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج (ہفتہ) سے مدھیہ پردیش کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ وہ یہاں اسمبلی انتخابات سے متعلق پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ لیں گے اور امیدواروں کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہ جانکاری بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج آشیش اگروال نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ شاہ 12:50 بجے جبل پور پہنچیں گے اور رانی درگاوتی اسپتال کے قریب شہید شنکر شاہ اور رگھوناتھ شاہ کے مجسموں پر پھول چڑھائیں گے۔ وہ دوپہر 1:30 بجے جبل پور بی جے پی کے ڈویژنل دفتر میں جبل پور ڈویژن کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ سہ پہر 3:40 بجے چھندواڑہ ضلع کے نند لال شودھ اسکول گراؤنڈ، جنار دیو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ شاہ شام 6:10 بجے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں بھوپال اور نرمداپورم ڈویژن کی ڈویژنل میٹنگ سے خطاب کریں گے۔
اگروال نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ اگلے دن 29 اکتوبر کو صبح 10 بجے وی آئی پی روڈ، بھوپال پر واقع راج بھوج کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ صبح 11:30 بجے کھجوراہو کے ہوٹل رمدا پہنچیں گے اور ساگر ڈویژن کی ڈویژنل میٹنگ میں رہنمائی کریں گے۔ شاہ دوپہر 2:50 بجے ریوا ضلع کے ورنداون گارڈن جھریا میں ریوا اور شہڈول ڈویژن کی ڈویژنل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 6:30 بجے اجین کے مہاکالیشور مندر جائیں گے اور فری گنج کے ٹاور چوک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ رات 8:30 بجے ہوٹل رودراکش میں اجین ڈویژن کی ڈویژنل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 30 اکتوبر کو مدھیہ پردیش میں اپنے قیام کے تیسرے دن صبح 11:30 بجے اندور کے ہوٹل برلینٹ کنونشن سینٹر ہال وجے نگر میں اندور ڈویژن کی ڈویژنل میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ دوپہر 2:30 بجے ہوٹل ریڈیسن سٹی سنٹر گوالیار میں گوالیار-چمبل ڈویژن کے ڈویژنل اجلاس کی قیادت کریں گے۔
