امپھال، 5 نومبر ۔
منی پور کے چورا چند پور علاقے میں اتوار کی شام 5.42 منٹ 4 سیکنڈ پر 3.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق زلزلے کا مرکز منی پور کے چورا چند پور ضلع میں 30 کلومیٹر زیر زمین بتایا جاتا ہے۔ زلزلے کا مرکز 24.23 شمالی عرض البلد اور 93.73 مشرقی طول بلد پر تھا۔
