نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ قومی راجدھانی دہلی کے لوگ شدید سردی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔ دہلی ہی نہیں این سی آر کے لوگ بھی سردی سے پریشان ہیں۔ آج (ہفتہ) صبح دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کل یہ 3.9 ڈگری سیلسیس تھا۔ جمعہ کو دہلی نے سردی کا پانچ سال کا ریکارڈ توڑ دیاتھا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے آج صبح ایکس پر ڈیٹا جاری کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق ہفتہ کو ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت رواں سیزن کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔ اس طرح آج کی صبح موسم کی سرد ترین صبح تھی۔ ہفتہ کی صبح دہلی میں سب سے کم درجہ حرارت صفدرجنگ میں 3.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یہی نہیں، دہلی-این سی آر کے بیشتر علاقے آج صبح دھند کی زد میں رہے۔ کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر اور بعض مقامات پر دس میٹر تک درج کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
