• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج وجے دیوس کا جشن
National

ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج وجے دیوس کا جشن

CliQ INDIA
Last updated: December 16, 2023 6:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE
ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج وجے دیوس کا جشن
ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج وجے دیوس کا جشن

ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج وجے دیوس کا جشن

نئی دہلی/ ڈھاکہ، 16 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج (ہفتہ) وجے دیوس کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے مادر ہند کے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں وجے دیوس کے موقع پر دارالحکومت ڈھاکہ میں پارلیمنٹ کو روشنیوں سے سجایا گیا۔ ہندوستان میں اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آرمی ہاوس نئی دہلی میں منعقدہ ایٹ ہوم پروگرام میں شرکت کی۔

صدر جمہوریہ کے ایکس ہینڈل پر جاری کی گئی تصویر کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وجے دیوس کے موقع پر آرمی ہاوس میں ’’ایٹ ہوم‘‘ استقبالیہ میں شرکت کی۔ 52 سال پہلے کی آج کی تاریخ کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے، بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر کہا ہے کہ ہم ماں بھارتی کے ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی بے مثال ہمت، بہادری اور قربانی سے 1971 کی جنگ میں تاریخی فتح کا شاندار باب لکھا۔

آرمی ہاوس کے ایٹ ہوم میں اے ڈی جی پی آئی-انڈین آرمی نے اپنے ایکس ہینڈل پر تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آرمی ہاوس میں وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی فتح کی یاد میں اور عظیم قربانی دینے والے بہادروں کی یاد میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔

اے ڈی جی پی آئی -ہندوستانی فوج کے ایکس ہینڈل سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق جنرل منوج پانڈے نے تقریب کی نظامت کی۔ اس میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، دیگر ممتاز شخصیات، روشن خیال، سفارتی برادری، کھلاڑی، نامور شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے کامیابی حاصل کرنے والوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش کے معروف اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ملک آج 53 واں وجے دیوس منانے جا رہا ہے۔ اس دوران 1971 کی جنگ آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس کے لیے ملک بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی، سیاسی، تعلیمی اور ثقافتی ادارے اور تنظیمیں وجے دیوس منائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ 16 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش جو مشرقی پاکستان کا حصہ تھا، ایک آزاد ملک بنا تھا۔ ہر سال 16 دسمبر کو اس تاریخ کو ہندوستان اور بنگلہ دیش میں پاکستان کی فوج پر ہندوستان کی فتح اور بنگلہ دیش کے قیام کی وجہ سے یوم فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔

بنگلہ دیش کی تشکیل میں ہندوستان نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ بنگلہ دیش (اس وقت مشرقی پاکستان) کے عوام پر پاکستانی فوج کے مظالم کی وجہ سے ہندوستان اس جنگ میں داخل ہونے پر مجبور ہوا۔ اس مزاحمت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کیا اور بالآخر بھارتی فوج کی کارروائی سے پاکستان کی ہمت ہار گئی اور 16 دسمبر 1971 کو پاکستان کے 93 ہزار فوجیوں نے تاریخ کے سب سے بڑے ہتھیار ڈالتے ہوئے بھارت کے آگے گٹھنے ٹیک دئے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

ازبکستان کے صحافیوں کے 16 رکنی وفد نے پریس کلب آف انڈیا کا دورہ کیا
بھارت میں مغربی ایشیا بحران پر کل جماعتی اجلاس، توانائی کے خطرات میں اضافہ
بی جے پی نے یوم پیدائش پر پنڈت رام پرساد ‘بسمل’ کو نمن کیا
بھارت ٹیکسی کا تاریخی آغاز: جین مہتا چیئرمین کا کردار سنبھالیں گے، کوآپریٹو ٹرانسپورٹ انقلاب کو آگے بڑھانے کا مقصد | Cliq Latest
ڈی اے میں اضافے میں تاخیر کے خلاف مرکزی حکومت ملازمین کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article مشرقی دہلی میں دھیریندر شاستری کی کتھا کی وجہ سے کڑ کڑڈوما میں تین دن تک ٹریفک متاثر
Next Article پی کے ایل: ایران کے امیر محمد جعفردانش نے یو ممبا کو دلائی دلچسپ جیت
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?