• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > پی کے ایل: ایران کے امیر محمد جعفردانش نے یو ممبا کو دلائی دلچسپ جیت
Sports

پی کے ایل: ایران کے امیر محمد جعفردانش نے یو ممبا کو دلائی دلچسپ جیت

CliQ INDIA
Last updated: December 16, 2023 6:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

پی کے ایل: ایران کے امیر محمد جعفردانش نے یو ممبا کو دلائی دلچسپ جیت

پونے، 16 دسمبر (ہ س)۔ ایران کے امیر محمد جعفردانش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کی رات یہاں پونے کے شری شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس کھیلے گئے پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) سیزن 10 کے ایک قریبی میچ میں یو ممبا کو پٹنہ پائریٹس کے خلاف 40-42 سے دلچسپ جیت دلائی۔ ایران کے ریڈر جعفردانش نے سپر 10 اسکور کرکے میچ میں 13 پوائنٹس حاصل کیے۔ جعفردانیش کو وشواناتھ وی کا بھی اچھا ساتھ ملا جنہوں نے میچ میں 8 پوائنٹس حاصل کیے۔

میچ کے تیسرے منٹ میں یو ممبا کی ٹیم گمان سنگھ کے ملٹی ریڈ پوائنٹ کی بنیاد پر 2-3 سے آگے ہوگئی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ میچ کے چھٹے منٹ تک دونوں ٹیمیں 5-5 گول سے برابر تھیں۔ پائریٹس اور ممبئی کی ٹیمیں ریڈ میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتی رہیں۔ لیکن پھر سچن نے شاندار ریڈ کردیا اور اس کی وجہ سے یو ممبا کے صرف تین کھلاڑی میٹ پر رہ گئے۔ حالانکہ وشواناتھ وی نے ملٹی ریڈ کرکے انکت اور سدھاکر ایم کو میٹ سے باہر کردیا۔ یو ممبا کی ٹیم پھر 12ویں منٹ میں 9-10 سے آگے ہوگئی۔

منجیت نے 15 ویں منٹ میں ایک سپر ٹیکل کیا اور اسکور 13-11 کے ساتھ میچ میں پائریٹس کو برقرار رکھا۔ سچن نے دفاع میں بھی ٹیم کو بہترین تعاون فراہم کیا۔ اس کے بعد یو ممبا کا صرف ایک کھلاڑی میٹ پر رہ گیا۔ لیکن حیدرعلی اکرامی نے شاندار ریڈ کرکے ممبئی کو میچ میں بنائے رکھا۔ تاہم پٹنہ پائریٹس نے یو ممبا پر دباؤ جاری رکھا۔ اس کا فائدہ انہیں اس وقت ملا جب انہوں نے 17ویں منٹ میں مخالف ٹیم کو آل آؤٹ کر دیا۔ پٹنہ پائریٹس کی ٹیم زبردست فارم میں نظر آنے لگی اور پہلے ہاف کے اختتام تک وہ 18-21 سے آگے تھی۔

دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں بھی سچن کی عمدہ کارکردگی جاری رہی۔ انہوں نے پٹنہ پائریٹس کو 19-23 سے آگے کردیا۔ تاہم، امیر محمد ظفردانش نے یو ممبا کے لیے متعدد ریڈ پوائنٹس کی جھڑی لگادی۔ ان کی اس کارکردگی کی بنیاد پر یو ممبا نے میچ میں واپسی کی اور اسکور 25-26 کے ساتھ ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کرلی۔ جعفردانش کی طوفانی کارکردگی کا سلسلہ مزید جاری رہا اور 27ویں منٹ میں یو ممبا نے مخالف ٹیم کو آل آوٹ کر دیا۔ لیکن سچن دوسرے سرے سے ریڈ پوائنٹس لیتے رہے اور اس کے ساتھ پٹنہ پائریٹس نے خود کو مقابلہ میں بنائے رکھا۔

میچ کے 33ویں منٹ میں دونوں ٹیمیں 35-35 پر برابر تھیں اور یہاں سے مقابلہ بہت سخت ہوگیا۔ تاہم، سریندر سنگھ نے ایک سپر ٹیکل کردیا اور 35 ویں منٹ میں یو ممبا نے 35-39 کی کمانڈنگ برتری حاصل کر لی۔ اس کے فوراً بعد وشوناتھ نے بہترین ریڈ کی جس کی وجہ سے ممبئی کی ٹیم اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ظفردانیش نے میچ کے اختتام پر ایک اور رائڈ پوائنٹ اسکور کرکے یو ممبا کی جیت کو یقینی بنادیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

کرنال پانڈیا کی ہیروئک کارکردگی آر سی بی کو ممبئی انڈینز کے خلاف آخری گیند پر فتح دلاتی ہے
عثمان خواجہ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل خود کو 100 فیصد فٹ قرار دیا
بارسلونا کے ڈیفنڈر کھلاڑی جیرارڈ مارٹن نے نئے معاہدے پر دستخط کئے | BulletsIn
آئی پی ایل 2026: راجستھان رائلز کی چنئی سپر کنگز پر 8 وکٹوں کی فتح
آرٹسٹک جمناسٹک نیشنل چیمپئن شپ : دیپا، پرنتی، راکیش اور گورو کمار کا شاندار مظاہرہ، کئی تمغے جیتے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج وجے دیوس کا جشن
Next Article آرادھیا بچن پہلی بار مختلف ہیئر اسٹائل میں نظر آئیں
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?