• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > ازبکستان کے صحافیوں کے 16 رکنی وفد نے پریس کلب آف انڈیا کا دورہ کیا
National

ازبکستان کے صحافیوں کے 16 رکنی وفد نے پریس کلب آف انڈیا کا دورہ کیا

CliQ INDIA
Last updated: November 23, 2023 7:00 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

نئی دہلی،22نومبر (ہ س)۔

پریس کلب آف انڈیا کی دعوت پر ازبکستان کے صحافیوں کے ایک 16 رکنی وفد نے نئی دہلی میں پی سی آئی کا دورہ کیا اور باہمی صحافتی مفادات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی شراکت داری اور تجربات کے تبادلے سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کیے گئے۔ پروگرام میں ہندوستان میں ازبکستان کے سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرزعزیز باراتوف بھی موجود تھے۔ مفاہمت نامے پر پریس کلب آف انڈیا کے نائب صدر منورنجن بھارتی اور فرغانہ ریجنل برانچ یونین آف جرنلسٹس آف ازبکستان کے صحافیوں کی یونین کے چیئرمین محمد جان عبیدوف نے دستخط کیے۔ میمورنڈم میں صحافیوں کے لیے ہندوستان اور ازبکستان کے سالانہ میڈیا دوروں کے انعقاد کی بھی توثیق کی گئی۔ کانفرنسوں میں شرکت کے لیے جرنلسٹوں کو مدعو کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری جو کہ ان دنوں غیر ملکی دورے پر ہیں ان کی غیر موجودگی میں نائب صدر منورنجن بھارتی کی قیادت میں یہ استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ازبیک صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پریس کلب آف انڈیا کے سابق جنرل سکریٹری ونئے کمار نے پریس کلب آف انڈیا کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس موقع پر پریس کلب آف انڈیا کے نائب صدر منورنجن بھارتی نے بھی ازبیک صحافیوں کے وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دو ملکوں کے صحافیوں کا باہم ملنا جلنا بہت اہم ہے اس سے عوام سے عوام کارابطہ مضبوط ہوتا ہے۔ آپ لوگ یقینا قابل مبارکباد اور قابل تقلید ہیں کہ آپ کے ملک میں 99 فیصد افراد خواندہ ہیں ، ہندوستانی شہریوں کی بڑی تعدادآپ کے مشہور شہر تاشقند ،سمرقند اوربخارا سے ضرور واقف ہے۔ ازبیک وفد میں سینئر تجربہ کار صحافیوں کے ساتھ ساتھ مختلف اخبارات اور ٹیلی ویژن نیوز چینلز کے آٹھ ایڈیٹرز بشمول نامہ نگار، فوٹو جرنلسٹ اور ڈائریکٹر شامل تھے۔پریس کلب آف انڈیا کے جنرل سکریٹری نیرج ٹھاکر نے پی سی آئی کے عہدیداروں اور انتظامی کمیٹی کے ارکان کا تعارف کرایا۔ ازبکستان کے صحافیوں کو گلدستے، شال، ٹرافیاں اور تحائف سے نوازا گیا۔ پی سی آئی کے عہدیداروں اور ازبکستان کے صحافیوں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔ ازبکستان کے وفد نے پی سی آئی کو مستقبل قریب میں ازبکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

سنیل شرما نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی | BulletsIn
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کا انتقا | BulletsIn
بس میں لگی آگ، 13 افراد زندہ جلے، 16 جھلس گئے
ممنون قوم نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا
سنئیر وکیل میاں عبدالقیوم کی پولیس ریمانڈ میں چھ دن کی توسیع | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article (راجستھان اسمبلی الیکشن) مودی ملک کو ایک دو ہاتھوں میں دے رہے ہیں، یہ کام نہیں چلے گا: پرینکا گاندھی
Next Article جے ایس ایس ایس،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یورپی خلائی ایجنسی کی انعام یافتہ اور سابق طالب علم ایشا کے لیے استقبالیہ کا اہتمام
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?