وزیر اعظم آج انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج قومی دارالحکومت کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں صبح 9:45 بجے تین روزہ انڈیا موبائل کانگریس-2023 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران وہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں قائم 5جی کیس لیبز کو 100 ایوارڈ دیں گے۔ اس کا مقصد ہندوستان کی ضروریات اور عالمی تقاضوں کے مطابق 5 جی کے استعمال اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اس قدم سے تعلیم، زراعت، صحت، بجلی، نقل و حمل جیسے مختلف سماجی اور اقتصادی شعبوں میں جدت کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس سے ملک کو 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کو مقامی ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی کی ترقی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ انڈین موبائل کانگریس ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی فورم ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
