نئی دہلی، 2 اکتوبر (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں لیڈروں نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں واقع سنٹرل ہال میں گاندھی جی اور شاستری جی کی تصویروں پرگلہائے عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزراء پیوش گوئل، کرن رجیجو، ارجن رام میگھوال، اور کئی ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی آنجہانی قائدین کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی پوری زندگی انسانیت کے لیے ایک لافانی پیغام ہے۔ ان کے افکار اور تعلیمات آج بھی سماجی، سیاسی اور شہری زندگی کی رہنمائی کرتی ہیں۔
برلا نے کہا کہ باپو نے اپنی سادہ زندگی کے ذریعے یہ دکھایا کہ سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چل کر عظیم تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ لال بہادر شاستری کو یاد کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ ملک انہیں ان کی غیر متزلزل حب الوطنی، عزم اور سادگی کے لیے ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاستری نے جدوجہد آزادی سے لے کر آزاد ہندوستان کے قیام تک اہم کردار ادا کیا۔ ان کا نعرہ جے جوان، جے کسان قوم کو متاثر کرتا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر نے ایکس پر لکھا کہ گاندھی جی کی مضبوط اقدار نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی اور ان کی اپیلپر لاکھوں ہندوستانی تحریک آزادی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاستری جی نے اپنی سادہ زندگی اور مضبوط قوت ارادی سے اپنے ہم وطنوں کے دل جیت لیے اور قوم کو نئی توانائی بخشی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
