کولکاتا، 29 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھ کو کولکاتا کے دھرمتلہ میں بی جے پی کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس کے لیے بی جے پی نے شہر بھر میں بڑے بڑے بینر اور پوسٹرز لگا کر شاہ کا استقبال کیا ہے۔ دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بھی پوسٹر لگائے ہیں جس میں امت شاہ پر طنز کیا گیا ہے۔ پارٹی کے آئی ٹی سیل اور سوشل میڈیا سیل کی جانب سے لگائے گئے بینر پوسٹر پر لکھا ہے، ”موٹا بھائی، ووٹ نہیں“۔
خاص طور پر جن علاقوں میں مرکزی وزیر داخلہ کا قافلہ ہوائی اڈے سے دھرمتلہ کے راستے میں گزرنے والا ہے، وہاں ترنمول کانگریس کا یہ بینر لگا ئے ہیں جس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ موٹا بھائی کا مطلب گجراتی میں بڑا بھائی ہے۔ دوسری طرف ترنمول نے اس بینر کے ذریعے امت شاہ کا مذاق اڑانے کی بھی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی نے فی الحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
