اتراکھنڈ کی زیر تعمیر سلکیارسرنگ میں 17 دنوں سے پھنسے مزدوروں کو بحفاظت نکالے جانے پر اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، انوپم کھیر، ابھیشیک بچن، جیکی شراف سمیت کئی دیگر بالی ووڈ اداکاروں نےخوشی کا اظہار کیا ہے۔
اکشے کمار نے سرنگ سے باہر آنے والے کارکنوں کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا،”میں سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچا ئے جانے سے بہت خوش اور راحت محسوس کر رہا ہوں۔ ریسکیو ٹیم کے ہر رکن کو میرا سلام۔ آپ سب نے بہت اچھا کام کیا۔ یہ نیا بھارت ہے اور ہم سب اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ جے ہند۔“
اتراکھنڈ سرنگ سے بچائے گئے مزدوروں کے بارے میں، ابھیشیک بچن نے کہا، ”اترکشی کی سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے کے لیے تمام ریسکیو ورکرز اور تمام ایجنسیوں کا شکریہ اور ان کو میرا سلام۔ جے ہند۔“
رتیش دیشمکھ نے ٹوئٹر پر بچاو¿ کے کام کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا، ”شاباش!!! ہماری ریسکیو ٹیم کو سلام جنہوں نے گزشتہ 17 دنوں سے پھنسے ہوئے مزدوروں کو بچانے کے لیے چوبیس گھنٹے انتھک محنت کی۔ یہ خاندانوں اور ملک کی دعاوں کا ثمرہ ہے…گنپتی بپا موریا۔“
اداکار جیکی شراف نے بھی ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا، ”اترکاشی سرنگ سے تمام 41 مزدوروں کو بچالیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف، بی آر او، انڈین آرمی، ایئر فورس، این ایچ آئی ڈی سی ایل، ایس جے وی این ایل، ٹی ایچ ایف سی ایل، آر وی این ایل، او این جی سی، کول انڈیا اور دیگر سمیت ریسکیو آپریشن کے لیے دن رات کام کرنے والی ایجنسیوں کا تہہ دل سے شکریہ“۔
بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی اترکاشی ٹنل ریسکیو کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے اس تصویر کا کیپشن دیا ”بھارت ماتا کی جے“۔
ہندوستھان سماچار
