• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > ریلوے 16 نومبر کو دہلی سے شمال مشرقی ریاستوں کے لیے خصوصی ٹورسٹ ٹرین روانہ کرے گا
National

ریلوے 16 نومبر کو دہلی سے شمال مشرقی ریاستوں کے لیے خصوصی ٹورسٹ ٹرین روانہ کرے گا

CliQ INDIA
Last updated: November 2, 2023 6:30 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی ،یکم نومبر (ہ س)۔

ہندوستانی ریلوے نے شمال مشرقی ریاستوں کے اچھوتے مقامات پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے ساتھ شراکت میں ‘نارتھ ایسٹ ڈسکوری’ ٹور کا آغاز کیا ہے۔ بھارت گورو ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین ٹور کے تحت، ٹرین 16 نومبر کو دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے اپنا سفر شروع کرے گی۔ریلوے کی وزارت کے مطابق، 15 دنوں کے دوران ، ٹرین شمال مشرق کے مختلف مقامات بشمول آسام میں گوہاٹی ، سیواساگر ، جورہاٹ اور کازیرنگا ، تریپورہ میں اناکوٹ ، اگرتلہ اور ادے پور ، ناگالینڈ کے کوہیما اور دیما پور اور شیلانگ اور چیرا پونجی شہروں کا احاطہ کرے گی۔

میگھالیہ میں14 راتوں اور 15 دنوں کے اس دورے کے لیے چلنے والی اس ٹرین کا پہلا اسٹاپ گوہاٹی ہے ، جہاں سیاح کامکھیا مندر جائیں گے، اس کے بعد اومانند مندر اور برہم پترا ندی میں غروب آفتاب کا سفر کریں گے۔ اس کے بعد ٹرین رات کے سفر پر نہرلاگن ریلوے اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی ، جو اروناچل پردیش کے دارالحکومت ایٹا نگر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو جورہاٹ میں چائے کے باغات اور کازیرنگا میں رات کے قیام کے ساتھ ساتھ کازیرنگا نیشنل پارک میں صبح کی جنگل سفاری کا تجربہ بھی دیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹرین ریاست تریپورہ کے لیے روانہ ہو گی ، جہاں مہمانوں کو گھنی جمپوئی پہاڑیوں میں واقع ایک مشہور ورثہ سائٹ اناکوٹی کے سیاحتی مقام کے دورے پر لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد وہ دارالحکومت اگرتلہ جائیں گے ، جہاں یہ دورہ انہیں مشہور اجینتا محل ، نیرمہل اور ادے پور میں تریپورہ سندری مندر لے جائے گا۔

تریپورہ کے بعد یہ ٹرین ریاست ناگالینڈ کا احاطہ کرنے کے لیے دیما پور کے لیے روانہ ہوگی۔ مہمان صبح کے اوائل میں اپنی نشستوں سے بدر پور اسٹیشن سے لمڈنگ جنکشن کے درمیان قدرتی خوبصورتی سے بھرے ٹرین کے اس خوبصورت سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ دیما پور اسٹیشن سے، سیاحوں کو بسوں کے ذریعے کوہیما لے جایا جائے گا ، جہاں وہ ناگا طرز زندگی اور دیگر مقامی مقامات کا تجربہ کرنے کے لیے کھونوما گاو¿ں جائیں گے۔ اس ٹورسٹ ٹرین کا اگلا اسٹاپ گوہاٹی ہوگا ، جہاں سے سیاحوں کو سڑک کے ذریعے میگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ لے جایا جائے گا اور راستے میں شاندار امیم جھیل پر اسٹاپ اوور ہوگا۔ اگلے دن کا آغاز مشرقی خاصی پہاڑیوں میں واقع چیراپنجی کے سفر سے ہوگا۔ جہاں سیاح سیاحتی مقامات جیسے شیلانگ چوٹی ، ہاتھی آبشار ، نواخالکائی آبشار اور موسمائی غاروں کا دورہ کریں گے۔ چیراپنجی کے سیاح واپسی کے سفر پر دہلی واپس جانے کے لیے گوہاٹی اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہوں گے۔ اس سفر کے دوران یہ ٹرین تقریباً 5800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان

You Might Also Like

حکومت کا ایل پی جی ذخیرہ اندوزوں کو سخت کارروائی کا انتباہ، پائپ گیس اپنانے کی اپیل
دہلی حکومت کے لیبر منسٹر راج کمار آنند سے منسلک احاطے پر ای ڈی کی چھاپہ ماری
جامع ترقی کو فروغ دینے اور سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کاانتخاب کریں: انوراگ ٹھاکر
قومی شاہراہوں پرکہرے سے نمٹنے کےلئے روڈ سیفٹی اقدامات کرنے کی ہدایات
راجناتھ سنگھ کوالالمپور میں 12ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس میں شرکت کریں گے۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article دہلی میں بڑھتی آلودگی پر بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا
Next Article رمس ہاسٹل سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد، پولیس جانچ میں مصروف
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?