نئی دہلی، 7 نومبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے پہلے مرحلے اور میزورم اسمبلی انتخابات کے لیے منگل کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ووٹروں سے جامع ترقی کو فروغ دینے والی حکومت کا انتخاب کرنے کی اپیل کی ہے۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ آج جمہوریت کا جشن منا رہا ہے۔ میں چھتیس گڑھ کے پہلے مرحلے کے تمام رائے دہندگان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ، اپنی ریاست کو بدعنوانی اور گھوٹالوں سے پاک رکھنے کے لئے ، جامع ترقی کو فروغ دینے والی اور سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کا انتخاب کریں۔
ہندوستھان سماچار
