رمس ہاسٹل سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد، پولیس جانچ میں مصروف
رانچی، 2 نومبر (ہ س)۔ بریاتو تھانہ علاقے میں واقع رمس کے ہاسٹل نمبر پانچ سے ایک نوجوان کی جلی ہوئی لاش پولیس نے جمعرات کو برآمد کی ہے۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ بریاتو پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
تفتیش کے دوران پولیس کو ہاسٹل کی چھت سے نوجوان کے پاوں کے نشان ملے۔ نشان کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نے آگ لگنے کے بعد ہاسٹل کی چھت سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ ہاسٹل کی چھت سے بھاری مقدار میں موبل بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ڈی ایس پی پربھات رنجن بروار نے کہا کہ کیس کی کئی نکات پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈاگ اسکواڈ اور ایف ایس ایل ٹیم کو طلب کیا گیا ہے۔ معاملہ قتل ہے یا خودکشی یہ تحقیقات کے بعد ہی کہا جا سکے گا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
