جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن قصبہ میں فلائی اور پر گاڑیوں کی آمدرفت شروع
جموں، 4 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن جموں۔سرینگر قومی شاہراہ نو تعمیر شُدہ فلائی اور پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے جس سے عوام کو بڑی راحت ملی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس ترقی پر خوشی کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ قصبہ اب دھول سے پاک ہو جائے گا کیونکہ اس سے قبل شہر میں ہزاروں گاڑیاں اس جگہ کو دھول سے اڑا دیتی تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلائی اوور کے شروع ہونے سے طلبا کو وقت پر اپنے اداروں تک پہنچنے میں مدد ملے گی اور بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ قصّبہ رامبن میں بنائے گئے فلائی اور کی کُل لمبائی 1.08 کلومیٹر ہے جس میں چار لین ہیں جن میں دو لین اوپر کی طرف اور دو نیچے کی طرف سفر کے لیے ہیں اور اسے 328 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
