نئی دہلی، 4 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان میں منعقد ہونے والی انڈین اوشین ٹونا کمیشن سائنسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ممبئی میں شروع ہوا۔
اس 5 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کی معلومات مرکزی حیوانات، ماہی پروری اور ڈیری وزیر پرشوتم روپالا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس موقع پر روپالا نے کہا ہے کہ انڈین اوشین ٹونا کمیشن کے اس اہم اجلاس سے اہم نتائج سامنے آئیں گے۔
ہندوستھان سماچار
