

چنئی، 27 دسمبر (ہ س)۔ تمل ناڈو میں اینور بندرگاہ کے قریب امونیا گیس کے اخراج سے ماہی گیروں کی کالونی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کالونی کے کئی لوگ بیمار ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی آج صبح اینور بندرگاہ کے قریب کھاد بنانے والی کمپنی کی پائپ لائن کا معائنہ کیا گیا۔ یہ پائپ لائن ماہی گیروں کی کالونی سے گزرتی ہے۔ دوسری جانب امونیا گیس کے اخراج سے خوفزدہ کچھ ماہی گیر بستی سے ہجرت کر گئے ہیں۔ بیماروں کے لواحقین سڑکوں پر نکل آئے۔ حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
