رانچی، 25 اکتوبر (ہ س)۔
قومی صدر جے پی نڈا 28 اکتوبر (ہفتہ) کو جھارکھنڈ بی جے پی کی سنکلپ یاترا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام یہاں ہرمو گراو¿نڈ میں منعقد ہونا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی نڈا پارٹی کو جھارکھنڈ میں مشن 2024 کے لیے تیار ہونے کا پیغام دیں گے۔
ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بابولال مرانڈی کی ریاست گیر سنکلپ یاترا کا اختتامی پروگرام 28 اکتوبر کو رانچی کے ہرمو میدان میں صبح 11 بجے سے منعقد کیا جائے گا۔ یاترا کوآرڈینیٹر اور ریاستی جنرل سکریٹری کم ہیڈکوارٹر انچارج ڈاکٹر پردیپ ورما نے بتایا کہ اختتامی پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ریاستی حکومت کی ناکامیوں اور خامیوں ،ریاست میں پھیلی ہوئی بدعنوانی، ٹوٹے ہوئے امن و امان، بے روزگاری، معدنیات کی لوٹ مار اور خوشامد کے خلافریاستی صدر بابولال مرانڈی کی قیادت میں سنکلپ یاترا 17 اگست سے شروع ہوئی تھی۔
ریاستی صدر نے ریاست کے تمام 81 اسمبلی حلقوں کا دورہ کرنے اور ریاست کے حالات کے بارے میں عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کا عزم کیا تھا، لیکن ریاستی صدر کی یہ سنکلپ یاترا بے پناہ حمایت کے ساتھ جن سنکلپ یاترا میں بدل گئی۔ اب تک یہ سفر 71 اسمبلی حلقوں میں آٹھ مرحلوں میں مکمل ہو چکا ہے۔ اب یاترا 28 اکتوبر کو ہرمو میدان میں اختتام پذیر ہوگی۔
اختتامی پروگرام میں چھ اسمبلی حلقوں – رانچی، ہٹیا، کانکے، ماندر، کھجری اور تمر علاقوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ جس میں ہزاروں کارکنان اور عوام جمع ہوں گے۔ سنکلپ یاترا کے ساتھ ساتھ میری ماٹی، میرا دیش پروگرام بھی پوری ریاست میں پارٹی کارکنوں کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، جس میں گاﺅں، ، شہداء کے گاو¿ں، تاریخی مقامات سے مٹی جمع کی گئی تھی۔ ۔ 28 اکتوبر کو تمام 263 بلاکس اور 49 میونسپل باڈیز پر محیط 312 کلش احترام کے ساتھ ہرمو میدان میں لائے جائیں گے اور نئی دہلی بھیجے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
