
حیدرآباد/ نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے منگل کی شام وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ تقریباً ایک گھنٹے کی میٹنگ کے دوران ریڈی نے وزیر اعظم کے ساتھ تلنگانہ سے متعلق ترقیاتی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تلنگانہ میں نئی حکومت کی تشکیل اور چارج سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ ریونت اور نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارک نے پہلی بار وزیراعظم سے ملاقات کی۔
اپنے دہلی کے دورے کے دوران ریونت ریڈی آج رات پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور تلنگانہ کے انچارج کے سی وینوگوپال سے ملاقات کریں گے تاکہ کابینہ میں توسیع اور اگلے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
