نئی دہلی، 02 دسمبر (ہ س)۔ سورج کا مطالعہ کرنے والی پہلی خلائی رصدگاہ، آدتیہ-ایل 1 کے سولر ونڈ پارٹیکل ایکسپیریمنٹ پے لوڈ کے دوسرے آلے نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ معلومات شیئر کیں۔
اس نے کہا کہ سولر ونڈ آئن اسپیکٹرومیٹر (ایس ڈبلیو آئی ایس)، جو سولر ونڈ پارٹیکل ایکسپیریمنٹ (اے ایس پی ای ایکس) پے لوڈ پرنصب دوسرا آلہ ہے، اب کام کر رہا ہے۔ گزشہ دو دنوں میں ہسٹوگرام ایس ڈبلیو آئی ایس کی طرف سے کیپچر کئے گئے پروٹون اور الفا پارٹیکل کی تعداد میں توانائی کے تغیرات کو ظاہر کرتا ہے۔
حال ہی میں اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا تھا کہ سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے ہندوستان کے پہلے خلائی مشن کے تحت لانچ کیا گیا ‘آدتیہ ایل 1’ خلائی جہاز اپنے آخری مرحلے کے قریب ہے اور ایل ۔1 پوائنٹ میں داخل ہونے کا عمل 7 جنوری 2024 کو مکمل ہو نے کی امید ہے ۔ خلائی جہاز 125 دنوں میں زمین سے تقریباً 1.5 ملین کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعدلینگریجین پوائنٹ ‘ایل 1’ کے گرد ہالو مدار میں داخل ہو گا۔
ہندوستھان سماچار
