ہرارے ۔
اتوار کے روز زمبابوے میں موزمبیق کے شمالی ساحل پر ’ کشتی ‘ کے حادثے میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی آن لائن آو¿ٹ لیٹ ٹی وی ڈیاریو نامپولا کے مطابق کشتی پر 130 افراد سوار تھے۔یہ کشتی ملک کے شمال میں نامپولا صوبے میں لونگا اور موزمبیق جزیرے کے درمیان سفر کر رہی تھی کہ اچانک الٹ گئی۔ امدادی کارروائیاں پیر کو بھی جاری رہیں۔ کشتی کے کچھ مسافر میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ دوسرے، ہیضے کی مبینہ وباءکی خبر سے خوفزدہ ہو کر کشتی میں سوار ہو کر کہیں اور جا رہے تھے۔
نامپولا صوبے کے ریاستی سکریٹری جمائم نیٹو نے کہا کہ ہیضے کی مبینہ وباءکے بارے میں غلط معلومات کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے اور فرار ہونے کی کوشش میں کشتیوں میں سوار ہو گئے۔ عام طور پر یہ کشتی ماہی گیری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
