واشنگٹن ،28دسمبر (ہ س )۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ حماس کے جنگجو بھی کر رہے ہیں ۔اس دوران اسرائیلی حکام کی توقع سے زیادہ حماس کے جنگجو ان کے لئے مصیبت بن رہے ہیں ۔حماس کے جنگجو اس دوران جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کر رہے ہیں ۔اس کا اعتراف خود امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹیڈی آف وار، کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے رپورٹ میں کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجو غزہ جنگ میں زیادہ جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس جنگجوو¿ں نے غزہ شہر کے شمال میں چھ گھنٹے اسرائیلی افواج کا مقابلہ کیا، حماس نے پہلی بار اسرائیلی اسپیشل فورسز پر تھرموبیرک راکٹ کا استعمال کیا۔
امریکی تھنک ٹینک نے کہا کہ حماس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے دو میزائل داغے، شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپوں کے دوران اسرائیلی بحریہ سے فائر سپورٹ طلب کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجوو¿ں نے خان یونس میں 2 ہفتے تک مزاحمت جاری رکھی۔ تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ عراق سے ایک ایرانی ساختہ ڈرون بحیرہ روم کے اوپر مار گرایا گیا، ڈرون کا ہدف بظاہر مشرقی بحیرہ¿روم میں واقع اسرائیلی گیس فیلڈ تھی۔
ہندوستھان سماچار
