لندن،03 اکتوبر (ہ س)۔مانچسٹر میں واقع یہودی عبادت گاہ پر حملے کرنے والے شخص کی شناخت جہاد اشامائی کے نام سے ہوئی ہے۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور 35 سالہ برطانوی شہری ہے۔ اُن کا خاندان شام سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔جمعرات کو مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر مسلح شخص کے حملے میں دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد یہودی تھے اور مسلح حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔برطانیہ میں کرَمپسال مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے کو کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’مشتبہ شخص کو ابتدائی کال کے سات منٹ کے اندر پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔‘پولیس کے مطابق حملہ آور اشامائی بچین میں شام سے برطانیہ آئے تھے اور 2006 میں انھیں برطانوی شہریت ملی تھی۔برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر نے اس حملے کی مذمت کی جو یہودی کیلنڈر کے مقدس ترین دن پر ہوا ہے۔برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر جو کوپن ہیگن میں سربراہی اجلاس میں موجود تھے اس واقعے کے بعد وہ اپنا دورہ مختصر کر کے برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan
