• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > پشوپتی ناتھ مندر ٹرسٹ میں عیسائی خاتون کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کا اعتراض
International

پشوپتی ناتھ مندر ٹرسٹ میں عیسائی خاتون کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کا اعتراض

CliQ INDIA
Last updated: December 29, 2023 5:00 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

پشوپتی ناتھ مندر ٹرسٹ میں عیسائی خاتون کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کا اعتراض

تقرری سے متعلق تمام دستاویزات کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت

کٹھمنڈو، 29 دسمبر (ہ س)۔ نیپال کی پارلیمانی کمیٹی نے ہندو عقیدے کے مرکز پشوپتی ناتھ مندر ٹرسٹ میں عیسائی خاتون کی تقرری کے خلاف احتجاج کا اظہار کیا ہے۔ ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تازہ ترین تقرری کو لے کر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہے۔

حال ہی میں ثقافتی اور سیاحتی وزیر کی طرف سے لکشمی پن نامی ایک خاتون کو پشوپتی ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پن کی تقرری کے حوالے سے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے، جو ماو نواز پارٹی کی ایک سرگرم کارکن اور پارٹی رکن تھیں۔ جب مقامی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ لکشمی پن عیسائی ہیں تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی تک پہنچا۔

وزیر ثقافت سودن کرانتی جنہوں نے عیسائیت کو نہ ماننے والوں کو غدار قرار دیا تھا۔ ابھی اس تنازعہ سے باہر بھی نہیں نکل پائے تھے کہ پشوپتی ناتھ ٹرسٹ میں ایک عیسائی خاتون کی تقرری کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے سیاحت کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے ہندووں کے عقیدے کے مرکز پشوپتی ناتھ مندر ٹرسٹ میں عیسائی خاتون کی تقرری کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ ان کی تقرری سے متعلق تمام دستاویزات پارلیمانی کمیٹی میں تین دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کمیٹی کے چیئرمین راج کشور یادو کی طرف سے جاری ہدایات میں لکشمی پن کی تقرری سے متعلق تمام دستاویزات تین دن کے اندر جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔ کمیٹی کے رکن رہے راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر دھول شمشیر رانا نے کہا کہ جس گھر میں لکشمی پن رہتی ہیں، اس کے مالک نے مقامی میڈیا کو ان کے عیسائی ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے چرچ جا کر پرارتھنا کرتی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ رانا نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ٹرسٹ میں لکشمی پن کی تقرری کروڑوں ہندووں کے مذہبی جذبات پر حملہ ہے۔ نیپال کے وزیر ثقافت پر عیسائیت کو فروغ دینے اور پشوپتی ناتھ ٹرسٹ سے لومبینی ٹرسٹ تک عیسائیوں کی دراندازی کا الزام ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

بابا رام دیو کی پتنجلی کو زمین دیکر برے پھنسے نیپال کے سابق وزیرا عظم، عدالت میں ہوئی پیشی – Hindusthan Samachar Urdu
جنوبی کوریا کے نیشنل ہینگول میوزیم کو آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا | BulletsIn
پولیس کا کہنا ہے: سنڈے چرچ حملہ، دینی انتہا پسندی سے متاثرہ طریقے سے سیاسی حملہ ہے
فلسطینی اتحاد، امریکی مخالفت کے درمیان مکمل یونان ممبرشپ کے لیے دوبارہ کوشش کرتا ہے
امریکہ کی غزہ بندر گاہ ، چند دنوں میں کام شروع کر دے گی : پینٹا گون | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article شیئر مارکیٹ میں گراوٹ، سینسیکس 165 پوائنٹس ٹوٹ گیا
Next Article ضلع ادھم پور کے لاٹھی میں آتشزدگی کی ہولناک واردات، سات مویشی جھلس کر ہلاک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?