نئی دہلی، 29 دسمبر (ہ س)۔ ملے- جلے عالمی اشاروں کے درمیان گزرتے سال- 2023 کے آخری تجارتی دن جمعہ کے روز شیئر مارکیٹ سرخ نشان پر کھلا۔ شیئر بازار کے دونوں بڑے انڈیکس میں اتار چڑھاو¿ جاری ہے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کاسینسیکس 164.53 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد نیچے گر کر 72,245.85 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای ) کا نفٹی 41.50 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی کمی کے ساتھ 21,737.20 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ حصص بازار میںشروعاتی کاروبار میں سینسیکس کے 30 شیئرس میں سے 23 شیئروں میں گراوٹ، جب کہ 7 شیئرز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے جمعرات کو سینسیکس پہلی بار 371.95 یعنی 0.51 فیصد کے اضافے کے ساتھ 72,410.38 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی بھی 123.96 پوائنٹ یعنی 0.57 فیصد کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 21,778.70 پوائنٹس پر بند ہونے میں کامیاب رہاتھا۔
ہندوستھان سماچار
