کاٹھمنڈو، 5 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے جاجر کوٹ اور رکم مغربی اضلاع کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں زلزلے سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ ہفتے کی رات سردی سے کانپتے رہے۔ لوگوں کو کھلے آسمان تلے رات گزارنی پڑی۔ ان علاقوں میں رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے بھی کم تھا۔
زلزلے میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والوں کے لیے رات بہت لمبی اور بھاری تھی۔ کچھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور تھے۔ جاجرکوٹ کی نلگاڈ میونسپلٹی کے کم از کم چار وارڈ ایسے ہیں جہاں ایک بھی مکان محفوظ نہیں ہے۔ ان لوگوں تک نہ تو ترپال پہنچ سکی اور نہ ہی کمبل۔ کچھ لوگوں نے کھلے آسمان تلے صرف مچھر دانی کے ساتھ رات گزاری۔
ہندوستھان سماچار//سلام
