نیویارک، 23 اکتوبر (ہ س)۔ کار حادثے کے بعد ہندوستانی نژاد بزرگ سکھ کو ایک شخص نے بے دردی سے پیٹا جس کی وجہ سے سر پر شدید چوٹ لگنے سے دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بزرگ شخص کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس نفرت کو مسترد کرتے ہیں جس نے اس معصوم کی جان لے لی۔
ڈیلی نیوز کے مطابق، 19 اکتوبر کو نیویارک شہر میں ایک کار حادثے کے بعد، 66 سالہ جسمیر سنگھ، 30 سالہ ملزم گلبرٹ آگسٹن کی طرف سے بار بار مکے مارنے سے سر میں شدید چوٹیں آئیں ۔ انہیں جمیکا ہسپتال میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، جہاں ایک دن بعد دماغی چوٹوں سے ان کی موت ہو گئی۔
ملزم گلبرٹ کو 20 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک نے ٹویٹر پر لکھا کہ جیسمیر نیویارک شہر سے محبت کرتے تھے اور اپنی المناک موت سے کہیں زیادہ جینے کے مستحق تھے۔
ہندوستھان سماچار
