• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > نیتن یاہو کا قیدیوں کی بازیابی کے لیے مذاکرات کا اعلان
International

نیتن یاہو کا قیدیوں کی بازیابی کے لیے مذاکرات کا اعلان

CliQ INDIA
Last updated: December 17, 2023 9:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

دوحہ،17دسمبر(ہ س)۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز انکشاف کیا ہے کہ حماس کے زیر حراست قیدیوں کی بازیابی کے لیے نئے مذاکرات جاری ہیں۔اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے سربراہ نے حماس اور تل ابیب کے درمیان ثالثی کرنے والے قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ایک پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاہو نے مذکورہ ملاقات کی تفصیلات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ حماس کو معلومات ظاہر نہیں کریں گے۔خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے نے نومبر میں قیدیوں کی رہائی کے لیے جزوی معاہدے تک پہنچنے میں مدد کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں مذاکراتی ٹیم کو جو ہدایات دیتا ہوں وہ اس دباو¿ پر مبنی ہیں جس کے بغیر ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ پر مذاکرات میں جنگ بندی اور افواج کے انخلائ کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں لیکن وہ ایسا نہیں کرے گا۔

دوسری جانب حماس نے ہفتے کی شام ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملہ روکنے سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔حماس نے بیان میں کہا کہ حماس اپنے موقف کی تصدیق کرتی ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی بھی قسم کے مذاکرات کا آغاز اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت ہمیشہ کے لیے بند نہیں ہوجاتی۔ حماس نےیہ پیغام ثالثوں تک بھی پہنچا دیا ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز امریکی میڈیا نے ایک اسرائیلی ذریعے سے اطلاع دی تھی کہ تل ابیب نے حماس کے ساتھ ایک نئے معاہدے کے بارے میں بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے جس میں 7 اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں تحریک کی طرف سے حراست میں لی گئی باقی خواتین کی رہائی بھی شامل ہے۔جمعہ کی رات غزہ کی پٹی میں اسرائیلی زیر حراست افراد کے خاندانوں کے سینکڑوں افراد اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور اپنے پیاروں کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ یہ مطالبات اسرائیلی فوج کی جانب سے 3 قیدیوں کو غلطی سے ہلاک کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں تین اسرائیلی یرغمالی غلطی سے مارے جانے کے بعد ناقابل برداشت سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا جب اسرائیلی افواج کا خیال تھا کہ وہ اسرائیلی فوج کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگری نے کہا کہ شجاعیہ میں لڑائی کے دوران، فوج نے غلطی سے تین اسرائیلی قیدیوں کو خطرہ سمجھتے ہوئے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ فسوسناک واقعہ ہے جس پر وہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔خیال رہے کہ سات اکتوبر کے اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اب تک 19 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

اسرائیلی وزیراعظم پر کرپشن کے سنگین الزامات، ٹرمپ دفاع میں سامنے آئے | BulletsIn
نیتن یاھو نے حماس کی طرف سے جنگ بندی کو مسترد کردیا
نیپال: ہائی کورٹ نے بھوٹانی مہاجرین کے جعلی کیس میں دو سابق نائب وزرائے اعظم کو ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا۔
جج کا صدر ٹرمپ کے خلاف سخت ریمارک، پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی پرروک لگائی
جیل میں بند عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے حامی آزاد امیدوار 154 سیٹ پر آگے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article نیتن یاہو کا قیدیوں کی بازیابی کے لیے مذاکرات کا اعلان
Next Article جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?