لزبوس جزیرے میں مال بردار جہاز ڈوبا، چار ہندوستانیوں سمیت 14 افراد لاپتہ
ایتھنز، 27 نومبر (ہ س)۔ لزبوس جزیرے کے قریب طوفانی ہواوں کے باعث ایک مال بردار جہاز ڈوب گیا۔ جہاز پر سوار چار ہندوستانیوں سمیت 14 افراد لاپتہ ہیں۔ یونان کے ایک ساحلی محافظ نے اتوار کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ایک بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
معلومات کے مطابق بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے عملے کے ایک رکن کو بچا لیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پانچ مال بردار جہاز، تین کوسٹ گارڈز کے جہاز، فضائیہ اور بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور ایک نیول فریگیٹ بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کارگو جہاز میں عملے کے 14 ارکان تھے اور اس میں نمک لدا ہوا تھا۔ یہ جہاز مصر کے شہر دیخیلہ سے استنبول کی طرف روانہ ہوا تھا۔ عملے کے ارکان میں دو شامی شہری، چار ہندوستانی اور آٹھ مصری شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
