لاس ویگاس کی نیواڈا یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ، تین افراد ہلاک
واشنگٹن، 7 دسمبر (ہ س)۔ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں نیواڈا یونیورسٹی کے کیمپس میں بدھ کو فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے اور پولیس کارروائی میں مشتبہ حملہ آور کے مارے جانے کی خبر ہے۔
لاس ویگاس سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ایکس پوسٹ میں شیئر کی گئی معلومات کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو قابو کر لیا گیا ہے اور وہ ہلاک ہو گیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ یونیورسٹی کیمپس میں پیش آیا اور ابھی تک فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
