روم،02اگست(ہ س)۔اٹلی نے بھی غزہ میں فضا سے خوراک گرانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ یہ بات اٹلی کی طرف سے جمعہ کے روز بتائی گئی ہے۔ ایک روز قبل غزہ کے قحط زدہ لاکھوں شہریوں کے لیے سپین نے فضا سے خوراک کے پیکٹ گرائے ہیں۔ اب اٹلی نے بھی یہ اعلان کر دیا ہے۔یورپی ممالک کی یہ امدادی سرگرمیاں اس ماحول میں سامنے آرہی ہیں جب اقوام متحدہ کے ماہرین نے غزہ کو قحط کے دہانے پر قرار دیا ہے۔اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے بیان کے مطابق انہوں نے اٹلی کی فوج کے متعلق شعبے اور ایئر فورس کو اس سلسلے میں گرین سگنل دے دیا ہے کہ وہ اپنی تیاری کریں تاکہ غزہ میں ‘فوڈ ایئر ڈراپنگ’ ممکن ہو سکے۔ کیونکہ غزہ کے لوگ بد ترین غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا اٹلی کی ایئر فورس اس ‘فوڈ ڈراپنگ آپریشن’ میں اردنی ایئر فورس سے مل کر حصہ لے گی۔ اردنی رائل ایئر فورس اس سے پہلے یہ ‘فوڈ ایئر ڈراپنگ’ کر چکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ امکانی طور پر اٹلی کی ایئر فورس 9 اگست کو ‘فوڈ ایئر ڈراپنگ’ کا آغاز کرے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan
