جاپان میں زلزلے سے اب تک 57 کی موت
ٹوکیو، 3 جنوری (ہ س)۔ جاپان میں پیر کو آئے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ تباہی ایشیکاوا صوبے میں ہوئی۔ پیر کے روز ایشیکاوا صوبہ اور آس پاس کے علاقوں میں آئے تقریباً 100 جھٹکوں میں سب سے زیادہ 7.6 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔
جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے 48 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ساحلی شہر کیچڑ میں گھرے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی وجہ سے اب تک کم از کم 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
حکومتی ترجمان یوشیماسا حیاشی نے کہا کہ کچھ علاقوں میں پانی، بجلی اور موبائل فون سروس ابھی بھی منقطع ہے۔ وزیر اعظم فومیو کشیدا نے منگل کو کہا کہ جاپان کی فوج نے امدادی کاموں میں شامل ہونے کے لیے 1000 فوجی آفت زدہ علاقوں میں بھیجے ہیں۔ حکومت نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔ ملبے میں دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
