تائیوان میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری
تائپے، 13 جنوری (ہ س)۔ تائیوان میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ لوگ شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ مقامی اخبار تائپے ٹائمز کے مطابق ہر اہل ووٹر صدارتی انتخاب کے لیے ایک ووٹ ڈالے گا، جب کہ پارلیمانی انتخابات کے لیے دو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
تائیوان کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین لی چن یونگ کے مطابق ووٹنگ کے نتائج کا اعلان ہفتہ دیر رات متوقع ہے۔ کمیشن کے مطابق کل 19,548,531 لوگ صدارت کے لیے ووٹ دینے کے اہل ہوں گے، جب کہ مزید 17,476 لوگ مقننہ کے لیے ووٹ ڈال سکیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان تائیوان میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پوری دنیا کی نظریں اس الیکشن پر لگی ہوئی ہیں۔ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران چین کی جانب سے تائپے پر حملے کی دھمکیوں نے تائیوان کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ تائیوان کے عوام ملک کی پہلی خاتون صدر سائی انگ وین کے جانشین کا انتخاب کریں گے۔
سائی انگ وین 2016 اور 2020 کے انتخابات جیت کر صدر بنی تھیں۔ اس بار انتخابات میں تین اہم امیدوار ہیں – ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) سے لائی چنگ-تے، کمنٹنگ (کے ایم ٹی) سے ہو-یو-ایہ اور تائیوان پیپلز پارٹی (ٹی پی پی)سے کو-وین-جے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
