افغانستان میں لرز اٹھی زمین، 5.2 شدت کا آیا زلزلہ
کابل، 12 دسمبر (ہ س)۔ افغانستان میں آج (منگل) کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ آج صبح 7.35 بجے آیا۔ فی الحال زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل بھی افغانستان کے فیض آباد میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ یہ زلزلہ فیض آباد کے جنوب مشرق میں تقریباً 180 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ افغانستان میں اکتوبر میں آنے والے زلزلے میں 4000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
