پاکستان کے شہر میانولی میں آرمی ایئربیس پر دہشت گردانہ حملہ
اسلام آباد، 4 نومبر (ہ س)۔ پاکستانی فوجی ائیر بیس پر آج صبح ہوئے دہشت گردانہ حملے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر میانولی میں دہشت گردوں نے آرمی ایئربیس کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق صبح سویرے کچھ دہشت گرد سیڑھی لگا کر اور تاروں کو کاٹ کر ایئربیس کی دیوار پھاند گئے۔ اس حملے سے متعلق جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں ایئربیس میں آگ لگتے دیکھی جا سکتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حملے میں تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) کے کئی خودکش حملہ آور ملوث ہیں۔ ٹی جے پی کے ترجمان ملا محمد قاسم نے بھی حملے کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فوج نے ایئربیس کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
