برلن،16دسمبر(ہ س)۔
جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بئیربوک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان روکے اور اس سلسلے میں اپنی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو پالیسی میں اختیار کرے۔وہ برلن میں لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اینا لینا نے کہا ‘ غزہ میں انسانوں کو درپیش جنگی مشکلات کولازماً ختم کیا جانا چاہیے۔
جرمن وزیر خارجہ نے اس موقع پر عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس سے ہتھیار چھوڑ دینے کا مطالبہ کریں اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اپنا اثر سوخ بروئے کار لائیں۔انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی حزب اللہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ‘حزب اللہ اور دوسری ملیشیاوں کو بھی اسرائیلی سرحدوں سے واپس بلایا جانا چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
