حکومت نے آئی جی پی جموں اور کشمیر زون کو مزید اختیارات دئیے
جموں، 16 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے حکم دیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ 1967 کے سیکشن 7 کے تحت یو ٹی کے ذریعے استعمال کیے جانے والے اختیارات کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر جموں زونز اپنے متعلقہ علاقائی دائرہ اختیار میں استعمال کریں گے۔ فائنانشیل کمشنرز کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم کے مطابق یو اے پی اے 1967 کے سیکشن 8 (1967 کا 37) کے تحت جموں وکشمیر یو ٹی کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے اختیارات ڈویژنل کمشنر کشمیر، جموں اپنے متعلقہ علاقائی دائرہ اختیار میں استعمال کریں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس حکم کو مرکزی حکومت کی منظوری حاصل ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
