پنکج ترپاٹھی بالی ووڈ میں ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پنکج ترپاٹھی نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے ذہنوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں پنکج ترپاٹھی نے اپنی ماں کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے۔
پنکج ترپاٹھی نے کہا ، میری ماں کو اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا کہ میں کیا کرتا ہوں۔ ایک دن وہ بتا رہی تھی کہ گھر میں کوئی میرے بارے میں پوچھنے آیا ہے۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ میں اتنا مشہور ہوں۔ میری والدہ پچھلے کچھ دنوں سے میرے ساتھ ممبئی میں رہ رہی تھیں ، لیکن وہ ہر روز مجھے گاو¿ں واپس جانے پر اصرار کرتی رہیں۔ وہ سادہ زندگی گزارنے کی عادی ہے اور اسی طرح رہنا پسند کرتی ہے۔
پنکج ترپاٹھی کو فلم ممی کے لیے نیشنل ایوارڈ ملا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ پنکج ترپاٹھی نے کہا ، ” نیشنل ایوارڈ میرے لیے ایک خواب پورا ہونے جیسا تھا۔ یہ واحد کامیابی تھی جسے میں کبھی حاصل کرنا چاہتا تھا۔ آشیش ودیارتھی نے یہ ایوارڈ اس وقت جیتا تھا جب میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں تھا۔ اس کے بعد منوج نے پنجرا کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا۔ تب سے میں سوچ رہا تھا کہ میں یہ ایوارڈ کب جیتوں گا۔پنکج ترپاٹھی کے کام کے بارے میں بات کریں تو ان کی فلمیں’اوہ مائی گاڈ- 2‘ اور ’فکرے -3‘چند ماہ قبل ریلیز ہوئی تھیں۔ حال ہی میں ان کی ویب سیریز ‘کڑک سنگھ’ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی ہے۔ اب پنکج جلد ہی ‘میں اٹل ہوں’ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں انہوں نے آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ بائیوپک 19 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
