پچھلے کچھ سالوں میں بالی ووڈ میں نیپوٹزم کے بہت چرچے ہوئے ۔ کئی مشہور شخصیات نے اس کی حمایت کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ نے اس کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ارباز خان نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ کسی اداکار کی کامیابی کا کریڈٹ اس کے خاندان کو دینا غلط ہے۔ سلیم خان کے بیٹے اور سلمان خان کے بھائی ہونے کے ناطے اگرچہ دو بھائی ارباز اور سہیل اتنے کامیاب نہیں ہونا چاہیے تھے،لیکن آج دونوں مختلف شعبوں میں اپنا نام کما رہے ہیں۔
میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ارباز خان نے کہا کہ ’اگر آپ کے والد کا تعلق صرف فلم انڈسٹری سے نہیں بلکہ کسی اور شعبے سے ہے تو یہ آپ کے لیے یہ فائدہ مند ہے۔ آپ کو وہاں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اگر آپ کے والد ڈاکٹر، وکیل ہیں تو وہ ان پیشوں کو آگے بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ایک اداکار کے طور پر ہمارے لیے یہ ہمارے والد کی وجہ سے ممکن ہو سکا‘۔ہم جس شخص کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے، اس سے فوری طور پرملنے کا موقع مل تو جاتا تھا، لیکناس بات کی کوئی گارنٹی نہیں تھی کہ وہ شخص ہمیں کام دے ہی دے گا“۔
ارباز نے کہا، ‘اگر آپ کے والدین اس شعبے میں ہیں تو آپ کو فوری طور پر یا زیادہ محنت کیے بغیر بریک مل سکتی ہے لیکن کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس سے آپ کا کیرئیر بنے گا۔ سہیل اور میں اپنے بھائی سلمان کی طرح کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہم اب بھی ایک ہی شعبے میں ہیں اور مختلف چیزیں کر رہے ہیں۔ یہاں کوئی آپ پر احسان نہیں کر رہا ہے۔ آپ کے والدین یا رشتہ دار کتنے ہی بڑے اسٹار کیوں نہ ہوں، اگر ناظرین آپ کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں، اگر وہ آپ کو دیکھنا نہیں چاہتے تو اس کا انڈسٹری میں کوئی فائدہ نہیں کہ آپ کس کے بھائی یا بیٹے ہیں۔
سلمان کے بھائی ارباز خان اور سہیل خان دونوں نے اداکاری میں قسمت آزمائی۔ ایک یا دو اچھی فلموں کو چھوڑ کر ان کی فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکیں اور بالآخر وہ ریٹائر ہو گئے۔ بعد میں دونوں نے پروڈکشن اور ڈائریکشن پر توجہ مرکوز کی اور سلمان کے ساتھ مل کر ایک کے بعد ایک بہترین فلمیں دیں۔ چرچا ہے کہ سہیل خان جلد ہی اپنی طویل عرصے سے التوا میں آنے والی فلم ‘شیر خان’ پر کام شروع کریں گے۔
