وہ اداکار جو فلم’جانے تو یا جانے نا‘ سے سرخیوں میں آئے اور اپنے ڈیبیو سے ہی ناظرین کا دل جیت لیا۔ 2008 میں بالی ووڈ میں زبردست انٹری دینے والے عمران نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ 2015 کی فلم‘کٹی بٹی‘کے فلاپ ہونے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ سے بریک لے لیا۔ اس کے بعد عمران کسی فلم میں نظر نہیں آئے لیکن بالی ووڈ سے بریک لینے کے بعد عمران کی زندگی بالکل بدل گئی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں عمران نے اپنے کیرئیر اور بالی ووڈ سے بریک لینے پر تبصرہ کیا۔ میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ سے بریک لینے کے بعد میری زندگی بدل گئی۔ میں پالی ہل کے ایک بنگلے میں رہتا تھا لیکن اب میں باندرہ میں ایک فلیٹ میں رہتا ہوں۔ میں نے اپنی فراری بیچی اور ایک ووکس ویگن خریدی۔ ایک وقت تھا جب میں ہر میسج کا جواب دیتا تھا لیکن اب میں اتنی کالز ، میسجز اور ای میلز بھی چیک نہیں کرتا۔عمران کا مزید کہنا تھا کہ ’ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ میں نے کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے اداکاری چھوڑ دی ہے لیکن میں حال ہی میں باپ بنا ہوں۔ تو میں نے وقفہ لیا۔ میں اپنی بیٹی عمارہ کے لیے بہترین باپ بننا چاہتا تھا۔
